سرپرست اعلیٰ جامعہ الرشید کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرشید اور نو قائم شدہ الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مولانا مفتی عبدالرحیم نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مولانا مفتی عبد الرحیم کو الغزالی یونیورسٹی کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور جامعہ الرشید کی ہمہ جہت تعلیمی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وحی گیلری، قرآن میوزیم، مکہ مکرمہ میں قائم ‘ثقافتی کالونی’ کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جامعہ الرشید ملک کا قابل فخر ادارہ ہے جو دینی تعلیم کو جدید تقاضوں اور ملکی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی منفرد دینی خدمت انجام دے رہا ہے۔
مفتی عبدالرحیم نے الغزالی یونیورسٹی کی منظوری میں بھرپور تعاون پر وزیراعلی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے الغزالی یونیورسٹی کی منظوری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے جامعہ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Posts