مقبول کورین ڈرامہ سیریز ونچینزو کی مقبول جوڑی کے سوشل میڈیا پر چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کورین ڈراموں کی مقبولیت میں روزبہ روزاضافہ ہورہا ہے، سال 2021 میں جو ڈرامہ سب سے زیادہ مقبول ہوا وہ ونچینزو ہے جو اب بھی نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آتا رہتا ہے۔

کورین ڈرامہ ونچینزو 2021 میں نیٹ فلکس پر نشر ہوا تھا، جس کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں جس کا اندازہ ڈرامے کی ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے لگایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز ڈرامے کی کاسٹ ایک پارٹی میں اکٹھی ہوئی جس کے بعد ڈرامے کی مقبول جوڑی سونگ جونگ کی اور جیون ییو بین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کورین ڈرامے کے مداح ایک سال بعد ڈرامے کی کاسٹ کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ڈرامہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

کورین ڈرامہ ونچینزو کی کہانی جرائم پر مبنی ہے جس میں سونگ جونگ کی اور جیون ییو بین نے مرکزی کردار اداکیے ہیں، ڈرامے میں ونچینزو کسانو کو دکھایا گیا تھا جس نے اٹلی کے ایک مافیا خاندان کیلئے کام کیا تھا۔

ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ ونچینزو اٹلی کے مسائل سے تنگ آکر واپس جنوبی کوریا میں اپنی آبائی سرزمین پر واپس آتا ہے۔ واپسی کے بعد اس کی ایک وکیل سے ملاقات ہوتی ہے جس کے ساتھ مل کر وہ سونے کو تلاش کرنے کا ارادہ کرتا ہے۔

14 نومبر 2022 کو ڈرامے کے اسکرین رائٹر پارک جے – بم نے تائیوان میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ جہاں پر سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران انہوں نے ڈرامے کے دوسرے سیزن کی طرف اشارہ دیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ونچینزو کے دوسرے سیزن پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts