اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ ہوگا، پاکستان کیلئے کھیلنا اور کپتانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم ملک مراکش کے بارے میں دلچسپ حقائق

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی آرہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، ہر چیز کے ختم ہونے کا ایک وقت ہوتا ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ کسی کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، ڈومیسٹک لیول پر کرکٹ کو جاری رکھوں گا۔

اظہر علی نے پاکستان کے لیے 96 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

اظہر علی نے انٹرنیشنل لیول پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 7097، ون ڈے میں 1845 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 985 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

Related Posts