کراچی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ اداکاروں پر بہت دباؤ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کام حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد بڑھائیں۔
بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے ودیا بالن، نمرت کور اور دیگر کے ساتھ ایک گول میز مباحثے میں کہا کہ میں سوشل میڈیا کی شخصیت نہیں ہوں، میں ایک اداکارہ ہوں، میں اداکاری کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی میں بھی سوشل میڈیا انفلوئینسر کی طرح برتاؤ کرتی ہوں، لیکن یہ میرا کام نہیں ہے۔ ہما قریشی نے کہا کہ اگر آپ کے ایک کروڑ فالوورز ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ودیا بالن نے ہما کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم اچھی ہوتی ہے تو یہ سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد کا ذکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، شائقین اسے خود ہی دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں:حق مہر میں 15 لاکھ دونگا، بھارتی اداکار کی وائرل ڈانس گرل عائشہ کو شادی کی پیشکش
واضح رہے کہ اداکارہ ہما قریشی نے بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد ٹاپ فلمیں دیں، جس کے باعث وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بہت زیادہ مشہور ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








