اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہفتے کے روز سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آئندہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک دھمکی ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ عمران خان کبھی اسمبلیاں نہیں تحلیل کریں گے کیونکہ یہ صرف انہیں آگے بڑھانے کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ آج انہیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کوئی روک رہا ہے کیا؟
انہوں نے کہا کہ آپ کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے تاریخ کی ضرورت نہیں، آپ کو ہمت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اتحاد کے پاس عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی وزراء کو مجبور کیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ کر بھیجیں جس میں اس سے درخواست کی گئی کہ وہ اس پروگرام کو دوبارہ شروع نہ کرے جس پر اس نے خود رضامندی ظاہر کی تھی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا 23دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بیوی اور فرح گوگی کو بھی اپنے لیے چوری کے لئے استعمال کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








