پاکستانی نیوز چینل کی فیفا ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی پر مراکش کو عربی زبان میں مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفاورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم فائنل میں تو نہیں پہنچ سکی، یہاں تک کہ تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی مگر مجموعی طور پر اپنی بہترین کارکردگی سے مراکش کی ٹیم نے ایک دنیا کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
ورلڈکپ کے دوران مراکش کی ٹیم کی ابتدائی مرحلے کی فتوحات پر عرب ممالک اور پوری مسلم دنیا میں ایک جوش پیدا ہوگیا تھا اور دنیا بھر کے مسلمان مراکش کی ٹیم کی کارکردگی اور کھیل کے دوران اور اس کے بعد ان کے باوقار کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے۔
بالخصوص مراکشی ٹیم کے فتح کا جشن منانے کے منفرد اور باوقار انداز نے دنیائے اسلام ہی نہیں پوری دنیا کے سنجیدہ افراد کو بے حد متاثر کیا اور ان کیلئے دل میں محبت اور احترام کے جذبات پیدا کیے۔
مراکشی ٹیم کے اس مجموعی حسن کردار پر جہاں دنیا بھر سے مراکش کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے وہاں پاکستان کے ممتاز میڈیا ہاؤس جیو نیوز نے مراکش کی ٹیم  کی زبردست کارکردگی پر پاکستانی قوم کی جانب سے مراکش کو دلچسپ انداز میں عربی زبان میں مبارکباد پیش کی ہے۔

جیو نیوز کی جانب سے دی گئی مبارکباد میں کہا گیا ہے کہ مراکش کی ٹیم نے جس بہترین انداز میں کھیل پیش کیا، اس نے نہ صرف مراکش کے عوام بلکہ پاکستانی قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں، بہترین کارکردگی پر ہم پاکستانی قوم کی جانب سے مراکش کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

Related Posts