قطر: فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل مقابلہ قطر میں جاری ہے، جبکہ اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے، ارجنٹینا نے دعاعی چیمپئن فرانس کے خلاف دو گول کرکے اب تک برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔جس کے باعث ارجنٹینا کے تماشائیوں کی خوشی دیدنی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں انگلینڈکی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ
واضح رہے کہ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے پینالٹی پرکیا، انہوں نے گول کیپر کو کوئی موقع نہیں دیا اور شاندار گول کیا، جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








