پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے۔

شیریں مزاری کےاہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے 75 بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اداکی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کامیاب آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔

قبل ازیں ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹوئٹر پیغام میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کو ملکی سیاست سے دور کرنا چاہتی ہے۔

اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا تھاکہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہرکاروں کی توجہ صرف اس بات پر ہے کہ عمران خان کو پاکستانی سیاست سے کیسے باہر کیا جائے۔

Related Posts