پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔

پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا جبکہ 2 دونوں ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے،دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں ہونا تھا لیکن پھر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے بورڈ کے باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچز کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے ہوم سیر یز کے لیے ٹیسٹ میچز کی پچز پر اہم سوال اٹھا دیا۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ہم صرف سپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں؟، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں۔

سابق کپتان نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرلی

اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں۔

Related Posts