ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کی کمی

کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں جمعرات کو 200 روپے کی کمی دیکھی گئی اور گزشتہ روز 182,800 روپے کی فروخت کے مقابلے میں سونا 182,600 روپے میں فروخت ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کی کمی ہوئی اور 156,721 روپے کے مقابلے میں 156,550 روپے میں فروخت کیا گیا۔ جبکہ 10 گرام 22 قیراط کی قیمت 143,504 روپے تک گر گئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,050 روپے اور 1,757.54 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 467 پوائنٹس کا اضافہ

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 04 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 1,807 ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ اس کی فروخت 1,803 ڈالر تھی۔

Related Posts