ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی پولیس اسٹیشن کی چیک پوسٹ ٹکواڑہ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس تقریباََ 20 دہشتگردوں نے پولیس پوسٹ کے تینوں اطراف کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے ساتھ آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

مقامی پولیس اہلکاروں نے دپشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کردیا، اس دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی خان پولیس کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے جن کی لاشیں حملہ آور لے کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرم ایجنسی میں فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 3جوان شہید

دہشتگردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈی آئی خان محمد شعیب موقع پر پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شعیب نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں کسی بھی پولیس چوکی پر یہ سب سے بڑا منظم حملہ تھا جسے بہادر پولیس اہلکاروں نے کامیابی سے ناکام بنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد کلاچی سمیت پورے ضلع کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، پولیس کسی صورت دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Related Posts