سری نگر: بھارت کی نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت پسند رہنما عامر خان کے گھر پر بلڈوزر چلا کر مسمار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں ممتاز آزادی پسند رہنما عامر خان کا گھر منہدم کردیا۔
ایک دن میں 31 انڈے دینے والی مرغی توجہ کا مرکز بن گئی
ضلع بہلگام کے علاقے میں مودی حکومت نے کشمیری حریت رہنما عامر خان کا گھر مقامی افراد کو ہراساں کرنے اور ان کے دلوں میں بھارتی فوج کا خوف پیدا کرنے کیلئے مسمار کیا۔
میر واعظ عمر فاروق کا بیان
مشہورومعروف حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں مرکزی جامع مسجد سری نگر کے منبر سے زبردستی دور رکھنا کشمیر کی مقامی مسلم شناخت اور روایت کیلئے افسوسناک ہے۔
بیان میں سری نگر میں مسلسل نظر بند میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارتی حکومت کے جابرانہ اقدام کا مقصد جموں و کشمیر کی اسلامی رسومات، روایات اور علاقوں کو نام نہاد انضمام کے نام پر مجروح کرنا ہے۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگست 2019 سے مرکزی جامع مسجد کے منبر کو خاموش کرنے کی کوئی اور وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ اصلاحات کے نام پر کشمیر کے زمینی قوانین تبدیل کیے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








