معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

مشہورومعروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی اور کعبے کی زیارت کو معجزاتی تجربہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ کعبے کے سامنے کھڑے ہونے کی تصویر اور ویڈیو شیئر بھی کی۔

معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنی والدہ کے ہمراہ پہلی بار عمرہ ادا کیا۔ فی الحقیقت خانۂ کعبہ کی زیارت بے حد خوبصورت اور جادوئی تجربہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ خانۂ کعبہ کو دیکھنا معجزاتی اور اطمینان بخش ہے، اللہ تعالیٰ سے اس سے زیادہ کیا مانگ سکتی ہوں، ہر چیز کیلئے اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں۔

اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں اپنی حد سے تجاوز کیا اور جو گناہ کھلے اور خفیہ کیے، اس پر معافی مانگتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ اکیلا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے۔

بارہواں کھلاڑی، وہم اور دلآویز سمیت دیگر ڈراموں کی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کیلئے ہی تمام تعریفیں ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی دعاؤں کے دوران ان سب کو یاد رکھیں گی۔

 

Related Posts