مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 13افراد لقمہ اجل بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 13افراد لقمہ اجل بن گئے
مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 13افراد لقمہ اجل بن گئے

رباط: مراکش میں کشتی ڈوبنے کے باعث 13افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 24 افراد کو بر وقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیاجبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 45 مسافر سوار تھے۔

افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور ڈوبنے والے 24 افراد کو بچالیاگیاتھا، 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 8 لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:سینکڑوں پہلے بھی آچکی ہیں، ایک اور سہی، نیتن یاہو کااسرائیل کیخلاف یو این قرارداد پر طنز

خبر ایجنسی کی رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ بد قسمت کشتی میں سوار تمام مسافر مراکشی شہری تھے جو اسپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کررہے تھے مگر حادثے کا شکار ہوگئے۔

Related Posts