عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی، بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیا مسئلہ ہے۔ عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ جھوٹ، نفرت جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ سیلاب سے پہلے نالائق نااہل وزیراعظم کو نکالنا خوش قسمتی تھی۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک مرتبہ بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنیکا فیصلہ

ایم کیو ایم کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے اختلافات رہے ہیں اور آگے بھی ہوں گے لیکن ہمیں مل کر کام کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ ہم ایم اکیوایم سے معاہدے کے تحت چلنا چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ جوبھی مسائل پران پر بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیرسے انتظامی امور متاثرہوتے ہیں۔

Related Posts