واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کا آلۂ کار (لانچنگ پیڈ) نہ بنے جبکہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کو دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہیں بننا چاہئے جبکہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی سے شدید نقصان اٹھایا، پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے۔
امریکی وزیر خارجہ کا بلاول کو فون، دہشتگردی کیخلاف تعاون کی یقین دہانی
بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں۔ افغانستان کی طالبان حکومت یقینی بنائے کہ دہشت گرد افغان سرزمین استعمال نہ کرسکیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاک امریکا تعلقات کے تناظر میں اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ اُن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








