ہمارے پاس درآمدات کیلئے پیسے نہیں، ہوسکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے، خواجہ آصف

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس درآمدات کیلئے پیسے نہیں ہیں، ہوسکتا ہے کہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران اور حکومتی پالیسی پر چاہتے ہیں پیار سے تمام معاملات طے ہوجائیں۔

خواجہ آصف کا بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بلیک آؤٹ ہوا تو پورا پاکستان اندھیروں میں ڈوب جائے گا اور پھر دکانیں، بازاراور کارخانے سب بند ہوجائیں گے

یہ بھی پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران اس وقت پاکستان کیلئے بنیادی خطرہ ہے، ہمارے پاس درآمدات کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

خیال رہے حکومت نے توانائی بچت مہم کے تحت بازار ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرتے کا اعلان کیا تھا تاہم پنجاب اور کے پی کی حکومت سمیت تاجروں نے حکومتی فیصلوں کو مسترد کردیا تھا۔

Related Posts