پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعيد المالكی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر اپنے ٹرک پر آویزاں کرنے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ’سفیر جناب نواف سعيدالمالكی نے ڈرائیور نواز اختر سے ملاقات کی جنہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تصویر کی پینٹنگز اپنے ٹرک پر آویزاں کر کے شہزادہ محمد اورسعودی عرب کی قیادت سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا تھا۔‘
صورة #ولي_العهد تزين شاحنة في #باكستان.. وسفير المملكة يكرم صاحبها
https://t.co/ykrv7SSCyQ pic.twitter.com/KWwavG3m4B
— أخبار 24 (@Akhbaar24) January 3, 2023
یہ بھی پڑھیں:
چترال میں پہلے گرلز آئس ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا
واضح رہے کہ پشاور کے ٹرک ڈرائیور نواز اختر نے سعودی عوام اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹرک پر ولی عہد کی تصویر لگائی تھی۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ٹرک کی تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
گاڑیوں اور عوامی سڑکوں پر تصاویر اور بینرز لگانا ایک ایسا کلچر ہے جو پاکستانی عوام کے جذبات، بعض سماجی، سیاسی اور دیگر اہم واقعات کا اظہار کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








