بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سامنے آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اوّل کی اداکارہ کترینہ کیف کو حال ہی میں سدھی ونائیک مندر میں اپنے شریکِ حیات اور ساتھی اداکار وکی کوشل کے ہمراہ دیکھا گیا۔
پہلی شادی کی ناکامی، نکاح طلاق کیلئے نہیں کیا جاتا۔منشا پاشا
دونوں اداکاروں کی جوڑی کو نئے سال کے آغاز پر سدھی ونائک مندر میں دیکھا گیا۔ بھارت کے روایتی ملبوس میں اداکارہ کترینہ کیف ہمیشہ کی طرح اپنے شوہر اور ساس کے ہمراہ خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

دلچسپ طور پر وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی گزشتہ برس 9 دسمبر کو ہوئی اور اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی افواہ ان کی پیدائش کے مہینے جولائی میں سامنے آئی۔
نئے سال کی آمد کے موقعے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر افواہیں سامنے آئیں۔ اپنی شادی کے 3 ماہ بعد وکی کوشل اور کترینہ کیف نے مبینہ طور پر شادی کو 19 مارچ کو رجسٹر کروایا تھا۔
مستقبل قریب میں فنکارہ کترینہ کیف ٹائیگر 3 میں سلمان خان اور ایشان کھتر کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جو رواں برس ہی ریلیز کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








