صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی سالگرہ، ویڈیو وائرل، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری  نے اپنی شادی کی سالگرہ پر ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی ہے۔ ساتھی فنکاروں نے دونوں کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی کی ہمشیرہ صبور علی نے ساتھی فنکار علی انصاری سے گزشتہ برس جنوری کے دوران شادی کی جس کی سالگرہ منانے کا آغاز گزشتہ روز سے ہی کردیا گیا جب صبور علی نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں:

کام کرنے والی ہر خاتون کو ہراسگی کا سامنا ہے۔سونیا حسین

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ صبور علی کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ہم نے شادی کا فیصلہ کیا تھا جو ہماری زندگی کا بہترین فیصلہ ثابت ہوا اور ایک سال قبل میری زندگی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی کہ آج ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ علی انصاری کے ہمراہ ہر چیز پہلے سے بہتر ہوگئی اور یہ ہماری سالگرہ ہے۔ میں ہمیشہ تمہیں ناراض کرنے کا وعدہ کرتی ہوں۔ زندگی میں تم ہو، اس بات سے زندگی ہے۔

ساتھی فنکاروں نے صبور علی اور علی انصاری کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور شیئر کی گئی ویڈیو پر بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ مبارکباد دینے والوں میں ندا یاسر، ایمن خان، منال خان، صبا فیصل اور نادیہ حسین شامل ہیں۔

 

Related Posts