بزرگوں کی رہنمائی کے بغیر اپنی زندگی کو بے معنی سمجھتا ہوں۔ علی ظفر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں بزرگوں کی رہنمائی کے بغیر اپنی زندگی کو بے معنی سمجھتا ہوں جبکہ مشرقی روایات اپنے خاندان سے منسلک رہنے کا درس دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر نے نانی کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جبکہ مداحوں کے نام ایک طویل پیغام میں بزرگوں کی اہمیت اور مشرقی روایات کی اہمیت و افادیت پر روشنی بھی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

صبور علی کی شادی کی سالگرہ، ویڈیو وائرل، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں نے زندگی کا مطالعہ اور مختلف ثقافتوں اور روایات میں رشتوں کی نوعیت میں تنوع کا مشاہدہ کیا ہے۔ مغرب میں زندگی آزادی کے تصور کے گرد گھومتی ہے۔

انسٹاگرام پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ مشرق میں زیادہ تر اپنے اہلِ خانہ سے منسلک رہنا اہمیت کا حامل ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ مشرق یا مغرب میں سے کون سی روایت بہتر ہے، تاہم ذاتی طور پر اپنے بزرگوں کے بغیر زندگی بے معنی سمجھتا ہوں۔

پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ میرے نانا نانی کے ساتھ میرا رشتہ ہمیشہ خاص رہا۔ مجھے اپنی 81سالہ نانی سے منسلک رہنا اور کبھی کبھی صرف ان کی باتیں سننا پسند ہے۔ ان کے بچپن کے خیالات، خدشات اور یادیں دلکش اور خاص ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میری نانی ایک ایسی خاتون ہیں جس نے اپنی پوری زندگی اپنے خاندان اور بچوں کی دیکھ بھال، پرورش، حفاظت، انسانیت، رحم دلی اور ہمدردی کی اقدار کو فروغ دینے پر صرف کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میری نانی کو گھر کی دیکھ بھال میں خوشی ملتی ہے۔ انہوں نے مجھے بچپن میں ماں کی طرح پالا، خاص طور پر اس وقت جب میری والدہ کو اپنی پڑھائی اور نوکری کیلئے گھر چھوڑنا پڑ گیا تھا، انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔

 

Related Posts