فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان
فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی سیاسی تحریک کی حمایت اور مضبوط بلدیاتی نظام کے لیے آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ اعلان آج ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پی آئی بی کالونی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کو 11 جنوری کو ہونے والے آئندہ احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی اور حیدرآباد میں ناقص حد بندیوں اور بوگس ووٹر لسٹوں کے ذریعے پری پول دھاندلی شروع کردی گئی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ وہ پہلے ہی سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ سیاسی معاہدے پر دستخط کرکے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو ان کی غلطی سے خبردار کر چکے ہیں۔ انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے ساتھ مشترکہ سیاسی کوششیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے مردم شماری میں مہاجروں کو شمار نہ کرنے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کی شکایت کی۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ سیاسی معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے پر پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات کی حمایت کے اعلان پر ڈاکٹر فاروق ستار کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر اکثریتی علاقوں کی یونین کونسلز (UCs) 80,000 سے 100,000 شہریوں پر مبنی ہیں، دوسری طرف باقی UCs 25,000 سے 30,000 افراد پر مبنی ہیں جہاں مہاجروں کی اکثریت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کو کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے، عمران خان

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) پر آزادانہ اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر تنقید کی۔

Related Posts