اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی، سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ماڑی کے ڈی بلاک میں گیس کے نئے زخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے کیے گئے اعلامیے کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دریافت ہوئی ہے، ذخائر میں گیس کے فلو کی شرح 5.1 ملین کیوبک فٹ ہے ، ماڑی غازیج پر ایک ہزار 15 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تھی ۔

او جی ڈی سی کے مطابق ماری پیٹرولیم نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے نومبر 2022 میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی، گیس کے ذخائر کی نئی دریافت سے ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
انڈونیشیا کی حکومت کا کرپٹو ایکسچینج قائم کرنیکا فیصلہ
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








