محکمہ کوآپریٹو سندھ نے کراچی کی 40 سوسائٹیز کو بلیک لسٹ قرار دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ نے شہرِ قائد کی 40 سوسائٹیز کو بلیک لسٹ قراردے دیا۔

محکمہ کو آپریٹو سندھ کے مطابق جن سوسائٹیز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے اُن پر ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن کے کیسز ہیں۔ اِن سوسائٹیز میں فردوس سوسائٹی، گلشن محمود الحق، امرے یار، پنجاب، کوئٹہ ٹاؤن، الحبیب کو آپریٹو سوسائٹی، الکریمی اورعلامہ عثمانی سوسائٹی شامل ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ کوآپریٹو کراچی کے ڈپٹی رجسٹرار آفس نے ایس بی سی اے کو کارروائی کیلئے فہرست بھی ارسال کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی الیکشن، کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کا خطرہ

دوسری جانب سندھ حکومت نے سکیورٹی مسائل کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کو خط لکھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمشنر کو کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

Related Posts