ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 16جنوری کیلئے اوگرا کی جانب سے دو تجاویز تیار کی گئی ہیں،لیوی کی شرح بڑھانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈیزل پر 30 روپے فی لٹر لیوی ٹیکس عائد ہے جسے بڑھا کر 50 روپے کیا جا سکتا ہے۔

دوسری تجویز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تجاویز کل حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، معیشت میں بہتری آئے گی۔اسحاق ڈار

واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل تک ہے،قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرینگے۔

Related Posts