ملک کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں، بالائی علاقوں میں برف کا راج

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی پیشگوئی کردی
کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی پیشگوئی کردی

شہرِ قائد سمیت پاکستان کے میدانی علاقوں میں سرد اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں دور دور تک برف جمی ہے۔ سخت سردی سے پینے کا پانی تک جم گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی، دھند اور یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دئیے۔ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں دور دور تک جمی برف نے معمولاتِ زندگی دشوار کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی سب سے بڑی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی ہے۔ کوئٹہ کا درجۂ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، پائپ لائنوں اور سڑکوں پر موجود پانی جم گیا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت کا درجۂ حرارت منفی 11، قلات کا منفی 10 جبکہ نوکنڈی اور مستونگ کا منفی 9 رہا۔ کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔

رواں سیزن کی سرد ترین صبح آج اتوار کے روز دیکھنے میں آئی جہاں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی گر گیا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

Related Posts