لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج مثبت رول ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی چینلز کے پروڈیوسرز سے ملاقات میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور قانون سے بالاتر ہے، حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لئے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا مینڈنٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، ہمارے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لئے کہا جا رہا ہے، ہمارے لوگوں کو بلا کر کہا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہم یا ڈیفالٹ ہیں یا آئی ایم ایف کا آپشن ہے، بہتر ہوگا ہم اس صورتحال میں آئی ایم ایف کی طرف چلے جائیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان دوبارہ آیا تو ملک تباہ ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمن
انہوں نے مزید کہا کہ جتنی طاقت فوج کے پاس ہے اتنی کسی اور ادارے کے پاس نہیں، فوج مثبت رول ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








