لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے لیے نام فائنل کرلے گی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت میں بحران آتا ہے تو الیکشن کی طرف جایا جاتاہے، چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات میں مشاورت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:فوج مثبت رول ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ن لیگ کوئی ایسا نام دے جسے ہم فائنل کرلیں، منحرف ارکان رابطہ کر رہے ہیں مگر اب ملاقات کی ضرورت نہیں، ان کو شوکاز پارٹی کی طرف سے دیا گیا ہے اس کا جواب دیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








