لاہور: سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ہمیں اسٹیبشلمنٹ کا کردار محدود کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جاسکتا۔
الیکشن کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر، سیاسی جماعتوں میں تشویش
پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو عوام کی خواہشات کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہوگی اور دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ کا کردار محدود کرنا ہوگا۔
قبل ازیں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں ملک میں جاری جمہوری نظام کے نقائص کی طرف اشارہ کیا تھا۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب عوام کا حق ہے۔
سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی اور دوسری طرف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا احتساب عوام کا حق ہے pic.twitter.com/pBNW3QovjD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 16, 2023
وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جس کی وجہ خاندانی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے۔
وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ نظریۂ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔ پاکستان کا نظام آپ کو میرٹ پر کام نہیں کرنے دیتا بلکہ اقربا پروری کی طرف لے جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








