سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی، اسٹیبلشمنٹ کا کردار محدود کرنا ہوگا۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم
امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم

لاہور: سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ہمیں اسٹیبشلمنٹ کا کردار محدود کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر، سیاسی جماعتوں میں تشویش

پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو عوام کی خواہشات کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہوگی اور دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ کا کردار محدود کرنا ہوگا۔

قبل ازیں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں ملک میں جاری جمہوری نظام کے نقائص کی طرف اشارہ کیا تھا۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب عوام کا حق ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جس کی وجہ خاندانی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے۔

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ نظریۂ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔ پاکستان کا نظام آپ کو میرٹ پر کام نہیں کرنے دیتا بلکہ اقربا پروری کی طرف لے جاتا ہے۔

Related Posts