وفاقی حکومت نے رعایتی قیمت پر2 لاکھ ٹن درآمدی گندم فراہم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: وفاقی حکومت نے رعایتی قیمت پر قبل از وقت 1 لاکھ 94 ہزار ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق رعایتی قیمت والی امپورٹڈ گندم کے 3 جہاز کیماڑی بندرگاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔ پنجاب کو 8 ارب 92 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ پنجاب کابینہ نے اپنے الوداعی اجلاس میں ہنگامی طور پر پاسکو معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ 7 روز تک 26 ہزار ٹن یومیہ گندم کوٹہ اور سرکاری آٹا کی فروخت کیلیے قائم ٹرکنگ پوائنٹس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزید ایک ہفتہ کیلیے سرکاری کوٹہ کے مساوی نجی گندم کی پسائی کی پابندی بھی برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور ایران دو طرفہ تجارتی اہداف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر متفق ہوگئے

دوسری جانب پنجاب میں عبوری حکومت کی تشکیل ہونے کے فوری بعد محکمہ خوراک پنجاب میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ہونگے اور محکمہ کی نئی صف بندی کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈی جی خان ڈویژن فرحان مجید کو تبدیل کر کے تقرری کے منتظر اکرام لوتھر کو نیا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts