لاہور: سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں جبکہ ہماری گورننس بد ترین ہے۔
تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکمران عمرہ کرنے نہیں بلکہ تیل لینے کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں، جب ملک اپنے مفاد کیلئے کام نہ کرے تو دوسرے بھی نہیں کرتے۔
حکومت کا 15روز تک پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
خطاب کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ کی برتری کی حکومت قائم ہے۔ گورننس بد ترین ہے جبکہ ہمیں ملک کے مستقبل کی فکر کرنا ہوگی۔ میں نے معیشت کو تھوڑی سی بہتر حالت میں چھوڑا تھا۔
سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے رقم مل چکی تھی، مجھے 15 روز بعد وزارتِ خزانہ سے سبکدوش کردیا گیا۔ پھر پرانی روایت قائم کرتے ہوئے سبسڈی دینے کی عادت اپنائی گئی۔آئی ایم ایف پروگرامز حفیظ شیخ نے دئیے تھے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے پاور سیکٹر کیلئے 172ارب مختص کیے۔ ضروری ہے کہ پاکستان اپنا اسٹرکچر تبدیل کرے۔ فوج کا کردار بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔ عوام بچوں کی تعلیم اور ٹیکس کی شرح میں اضافہ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








