راولپنڈی: ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے کہا ہے کہ تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں متحارب گروپوں کی فائرنگ سے 4افراد کے قتل اور دیگر کے زخمی ہونے کے مقدمہ کے حوالے سے 23ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈلوائے جانے کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل سٹی پولیس آفیسر ڈی ـآئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ کےدوران بتایاکہ مقدمہ کے2 نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ سی پی او اس وقوعہ کے حوالے سے ہر3گھنٹے کے بعد پررپورٹ لے رہے ہیں،ایس ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ کے جو2نامزد ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ان میں سے ایک ملزم کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پولیس نے قبضہ میں لے کر اسے بلاک کروانے کے لئے متعلقہ محکمہ کولیٹر لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ملزمان نے شادی سے 3 روز قبل دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








