اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک معزز رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں جبکہ چیف جسٹس کو آڈیو لیک اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔
کراچی کی عوام نے نفرت کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردیا، بلاول بھٹو
وزیر داخلہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور خاتون رکن قومی اسمبلی کو کون سی عدالت انصاف دے گی ؟ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے عملے کو اغوا کرنے والے اب اراکین قومی اسمبلی کے اغوا کے منصوبے بناتے پکڑے گئے۔ منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








