ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخرکردی ہے۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخرکی ہے۔
ورلڈ بینک نے درآمدات پر ‘فلڈ’ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران خان دور میں نیب آرڈیننس سے مستفید ہونے والوں کی فہرست طلب
خیال رہےکہ پائیدار معیشت کے لیے ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی، اس کے علاوہ سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالرکا قرض بھی مؤخرکیا گیا ہے۔
ورلڈبینک کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے جبکہ سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








