ایران میں 5.8 شدت کے زلزلے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد زخمی اور 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع ایرانی علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تہران کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں آنے والے زلزلے کا مزکز آذربائیجان کے مغربی صوبے میں واقع شہر کھوئے تھا جس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تہران کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی آفت میں اب تک 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 15 گاؤں میں 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








