مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے کے دوران ٹیچر سمیت ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوری میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ 57 سالہ جواد فرید 6 بچوں کا باپ اور ایک مقامی اسکول میں ٹیچر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا جبکہ شہید ہونے والے دوسرے فلسطینی کی شناخت 28 سالہ ادھم جبرین کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے افراد کے ناموں اور عمروں کی تصدیق کی اور بتایا کہ کم از کم 4 دیگر فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عینی شاہد مقامی صحافی نے بتایا کہ ٹیچر کو ان کے گھر کے سامنے سڑک پر اس وقت گولی ماردی گئی جب وہ ادھم جبرین کو گولی مارنے کے بعد مدد کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








