اسٹیٹ بینک 23 جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک 23 جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
اسٹیٹ بینک 23 جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی پیر 23 جنوری 2023 کو مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کا انعقاد کرے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک، جناب جمیل احمد مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد اسی دن ایک پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ مانیٹری پالیسی کمیٹی میٹنگ میں، کمیٹی نے پالیسی کی شرح کو 100 بیسس پوائنٹس (bps) سے بڑھا کر 16% کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں:لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت 527 روپے فی کلو ہوگئی

معاشی سست روی کے ماحو ل کے درمیان مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts