شیعہ علماء کونسل وفد کی علامہ ثاقب اکبر سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ عارف حسین واحدی نے چیئرمین البصیرہ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان سید ثاقب اکبر کی رہائش گاہ پر انکی عیادت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے آباء و اجداد سے چلی آنے والی اونٹوں کی زبان عالمی ورثہ قرار

چیئرمین البصیرہ سید ثاقب اکبر نے دونوں شخصیات کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک و ملت کی خدمت کے لئے ہمیشہ بر سر پیکار رہے ہیں۔
آپ کی خدمات وطن عزیز پاکستان کے لئے قابل تحسین ہیں۔ مرکزی نائب صدور نے سید ثاقب اکبر کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی اور پاکستانی قوم اور دوست احباب سے انکی شفاء کامل عاجل کے لئے دعا کی پرزور اپیل کی۔

Related Posts