نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آج، عمران خان اور نواز شریف آمنے سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کا فیصلہ آج کرے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف آمنے سامنے آگئے۔ عمران خان نے تقرر کے معاملے پر عدالت جانے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیلئے نوید اکرم چیمہ، احمد نواز سکھیرا، محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں نامزد وزرائے اعلیٰ کی پروفائلز تیار کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس اور انتظامیہ دونوں دھاندلی میں ملوث ہیں۔عمران خان

نوید اکرم چیمہ نے نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ متنازعہ شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازعہ نامزدگی قبول نہیں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے ایسے شخص کو نامزد کیا ہے جس نے ہمیں نقصان پہنچایا۔ الیکشن کمیشن کی ویسے ہی کوئی ساکھ نہیں ہے، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے عمران خان کے بیان کا ردِ عمل آگیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیر متنازعہ شخص کی تعیناتی متنازعہ بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ جلد بات کروں گا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کی قیادت کون کرے گا۔ 

 

Related Posts