سندھ حکومت سے جواب نہیں ملا، سیلاب متاثرین کو 1ارب روپے دینےتھے۔پرویز الٰہی

تازہ ترین

تازہ ترین

پرویز الٰہی کا اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار، گورنر کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے دیا
پرویز الٰہی کا اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار، گورنر کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب کے فنڈز رکھ رہی ہے تاہم سندھ حکومت کو فنڈز دینے کیلئے لکھے گئے خط کا جواب بھی سندھ حکومت کی جانب سے نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری پروگرام سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

دفترِ خارجہ کی سویڈن میں قرآنِ پاک کی توہین کی مذمت

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے مستحق افراد کی امداد کیلئے احساس پروگرام کی سربراہ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مثالی کام کیا ہے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب حکومت احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل جاری رکھے۔ ہم نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب کا فنڈ رکھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔ 1 ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ پنجاب حکومت عمران خان کی ہدایت پر سندھ کو 1 ارب روپے دینا چاہتی ہے۔ 

Related Posts