پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ حرا مانی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، نامناسب لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نامناسب لباس میں کیٹ واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں نے دیکھ لی۔
احسن محسن اکرام اور منال خان کی 95 سال پرانی کار کے ہمراہ تصاویر
انسٹاگرام ویڈیو پوسٹ کے تبصروں میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا اور کچھ نے تنقید کی تاہم ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے اداکارہ کی ویڈیو کو پسند بھی کیا ہے۔
اریبہ حبیب سمیت دیگر ساتھی فنکاروں نے حرا مانی کی ویڈیو پر اچھے تبصرے کیے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو نامناسب القاب سے بھی نوازا، تاہم اداکارہ کی جانب سے کسی منفی تبصرے کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرا مانی کی ویڈیو کو پسند کرنے والے مداحوں کی تعداد 57 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی۔ حرا مانی کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








