بجلی کا بریک ڈاؤن، مختلف شہروں سے بجلی غائب، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں سے بجلی آج صبح ساڑھے 7 بجے سے غائب ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے میمز تخلیق کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں سوشل میڈیا صارفین کی تفریح کا ذریعہ اور خبروں کا وسیلہ ہے۔ ایسے میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی خبر عوام میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور کے نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا بدترین تشدد

ٹوئٹر پر بے شمار سوشل میڈیا صارفین نے بجلی کے بریک ڈاؤن پر بھی طرح طرح کے میمز بنائے اور ملک کے بے شمار شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بننے والی بجلی کی بندش کو بھی تفریح کا ذریعہ بنا دیا۔ بے شمار میمز میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں کا ہیرو پاکستان میں نیوکلیئر پلانٹ تباہ کرنے آیا تھا۔ کسی لاہوری شہری نے غلط راستہ بتا کر بجلی گھر بھیج دیا۔ وہ پاور پلانٹ اڑا کر چلا گیا۔

https://twitter.com/clouduprising0/status/1617451788915068929

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی میں 8 سے 27 گھنٹے لگ سکتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد میمز سے دل بہلانے میں مصروف ہے۔

Related Posts