بھارتی معاشرے کا ہر طبقہ بی جے پی کی کارکردگی سے ناراض ہے۔اکھلیش یادو

تازہ ترین

تازہ ترین

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی نے اتر پردیش کے حالات کو بد سے بد تر کردیا۔ معاشرے کا ہر طبقہ حکمراں جماعت کی کارکردگی سے ناراض ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے حالات کو بد سے بد تر کردیا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی اترپردیش سے لوک سبھا کی سبھی 80 نشستیں ہار جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں طالبات کے حجاب پر پابندی، سپریم کورٹ میں سماعت

ایک سماج وادی رہنما کی برسی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے ہر شعبے میں اتر پردیش کو پیچھے دھکیلا۔ ہر طبقہ ناراض ہے۔ کسانوں سے لے کر کاروباری افراد تک، سب میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی پوری حکومت سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی میں مصروف ہے۔ نریندر مودی حکومت نیو یارک اور لندن سے سرمایہ کاری بھارت لانے گئی تھی، اور اب اسے اضلاع میں سرمایہ کاری کرنی پڑ گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش نے کہا کہ بھارتی عوام بی جے پی حکومت کا کام اور حال دیکھ رہے ہیں۔ ابھی تک بی جے پی کیلئے 2022 ختم نہیں ہوا، نہ ہی کسانوں کی آمدن دوگنا ہوسکی۔ کسان کو گنے کیلئے بھی ادائیگی نہیں ہوئی۔ بجلی کے بھاری بھرکم بل بھرنے پڑ رہے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ہمارے دورِ حکومت میں بنائے گئے پارک اور دیگر ترقیاتی کام برباد کردئیے۔ نریندر مودی حکومت کچھ اس قسم کی پالیسیاں بنا رہی ہیں جن سے فائدہ صرف کچھ سرمایہ کاروں کو ہی پہنچتا ہے۔

 

Related Posts