اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی حفاظت ، ترقی اور خوشحالی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔
اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معاشی دلدل میں ہے۔ انشا اللہ اس دلدل سے نکل جائیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے قائم کیا ہے۔ یہ واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا حتی کہ سعودی عرب بھی کلمہ شریف کے نام پر نہیں بنا۔ اگر اللہ نے پاکستان بنایا ہے تو اس کی حفاظت ، ترقی اور خوشحالی بھی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ بطور قوم ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔
ملکی معیشت کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ 5 سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔ پانچ سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے عام انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسی مہینے معاہدے ہوجائے گا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ 2018 کے پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اس کی پوری طرح تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔ وزیراعظم شہبازشریف چیلنجز سے لڑ رہے ہیں۔ آج پاکستان ڈان اور پاناما ڈرامے کو بھگت رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








