اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے۔
#ECP Notifies Bye Elections Programme In 33 Constituencies Of National Assembly Of Pakistan pic.twitter.com/sj0xrUndFZ
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) January 27, 2023
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن 33 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان 33 حلقوں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے نتیجے میں نشستیں خالی ہوئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








