آئین اور قانون کو روند کر ملک کو بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کو روند کر ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں اور چہرے کو دہشتگرد کی طرح ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایسا کرنا ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کس طرح انتقامی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ بھی ہتک آمیز رویہ اپنایا گیا اور ایسے رویے سے کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ریاست بنانا ریپبلک بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی درخواست منظور

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے جہاں آئین و قانون کی اہمیت نہیں۔ آئین اور قانون کو روند کر ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے اور فواد چودھری سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ رویہ حکومتی سوچ کی عکاس ہے۔

Related Posts