کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کیلئے ا سمارٹ کاریں متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کیلئے ا سمارٹ کاریں متعارف
کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کیلئے ا سمارٹ کاریں متعارف

کراچی: سندھ پولیس نے کراچی میں اسمارٹ کاریں متعارف کرادی ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار کا کام کریں گی۔

اسمارٹ کاریں ہائی ریزولوشن کیمروں سے لیس ہوں گی،اسمارٹ کار پر لگا کیمرہ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک ہوگا، کار میں وائر لیس سسٹم کے علاوہ تلاش اور تصدیق ڈیوائس بھی موجود ہوگی۔

حکا م کے مطابق پہلے مرحلے میں کلفٹن ڈویژن کو اسمارٹ کاریں فراہم کی جائیں گے۔ شاہراہ فیصل پر گشت کے لئے بھی اسمارٹ کار استعمال کی جائے گی۔ مرحلہ وار پورے شہر کے تھانوں کو اسمارٹ کار فراہم کی جائے گی۔

رفتہ رفتہ پرانی اور بوسیدہ پولیس موبائلوں کو آف روڈ کیا جائے گا۔ صرف شہر کے مضافاتی علاقوں میں پولیس موئیلیں استعمال کی جائے گی۔ یہ اقدام تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کا تسلسل ہے۔ اسمارٹ کار پر تعینات افسران تعلیمی یافتہ اور خوش اخلاق ہونگے۔

اس کثیر المقاصد گاڑی کا تعارف صوبائی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کی جانب سے محکمہ کو ہائی ٹیک میکانزم کے تحت اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ایک بیان میں آئی جی سندھ نے سمارٹ کاریں متعارف کرانے پر ڈی آئی جی ساؤتھ کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شاہین فورس کے تمام امور اور اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ ایس او پی تیار کیا جائے۔

Related Posts