لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر کھیل مقرر ہونے والے قومی کرکٹر وہاب ریاض بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض کو پنجاب کا نگران وزیر بنایا گیا ہے،لاہور ائیر پورٹ پر وہاب ریاض کو نگران وزیر کا پروٹوکول ملا،کرکٹر وہاب ریاض بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے بنگلا دیش گئے تھے جو آج وطن واپس پہنچے ہیں۔
مزید پڑھیں:راشد نسیم4 عالمی ریکارڈ بنانے پر اٹالین ٹی وی شو میں مدعو
وہاب ریاض کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو اچھے طریقے سے نبھاؤں گا، مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر مشکور ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ایک لمبا سفر ہے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








