کورین بینڈ بی ٹی ایس کی فلم پاکستان کے سینما گھروں میں کل ریلیز ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

مشہورومعروف جنوبی کورین بینڈ بی ٹی ایس کی فلم ییٹ ٹو کم کل پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پانے پیغام میں سینما چین سین پیکس نے  بی ٹی ایس کی فلم کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ فلم یکم فروری 2023 کو پاکستانی سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہر کہانی شادی پر ختم نہیں ہوتی، ڈرامہ سیریل ”بختاور“ کا مثبت اختتام

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cinepax Cinemas (@cinepaxcinemas)

گزشتہ برس اکتوبر کے دوران کورین بینڈ بی ٹی ایس نے بوسن میں کنسرٹ کرکے اپنے ورلڈ ایکسپو ایونٹ کی تشہیر کی جو جنوبی کوریا میں 2030 کو ہونے والا ہے۔

بوسن میں مفت کنسرٹ کا نام بی ٹی ایس ییٹ ٹو کم رکھا گیا تھا جس کیلئے کم و بیش 52 ہزار افراد اسٹیڈیم میں چلے آئے جبکہ مذکورہ کنسرٹ بی ٹی ایس کی عسکری انلسٹمنٹ سے قبل آخری براہِ راست کارکردگی تھی جسے ہزاروں شائقین نے دیکھا۔

بی ٹی ایس سے ناواقف افراد کیلئے اہم یہ ہے کہ بی ٹی ایس کورین لڑکوں کا ایک پاپ بینڈ ہے جس میں 7 اراکین شامل ہیں جس کی تشکیل 2010 میں عمل میں لائی گئی اور جس کا انتظام و انصرام بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ  کے ذمے ہے۔

کورین بینڈ کے پہلے البم کی ریلیز کو کم و بیش 10 سال گزر گئے جس کے دوران بینڈ نے عالمی سطح پر بے مثال شہرت حاصل کی، ریکارڈز توڑے اور کورین پاپ موسیقی کو عالمی سطح پر لانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

 

Related Posts